• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

آسٹریلوی کرکٹر ڈیوڈ وارنر باؤنسر لگنے سے زخمی

Australian Cricketer David Warner Injured

آسٹریلوی کرکٹ ٹیم کے اوپنر ڈیوڈ وارنر باؤنسر لگنے سے زخمی ہو گئے ۔پریکٹس میچ کے دوران جوش ہیزل ووڈ کی گیند وارنر کی گردن پر لگی۔

گیند لگنے کے فوری بعد وارنر کوطبی امداد دی گئی لیکن وہ کھیل جاری نہ رکھ سکے اور انہیں گراؤنڈ سے باہر جانا پڑا ۔

آسٹریلین کرکٹ بورڈ کا کہنا ہے کہ ڈیوڈ وارنر پہلے سے بہتر محسوس کر رہے ہیں ۔

واضح رہے کہ آسٹریلوی اسکواڈ ان دنوں دورہ بنگلا دیش کی تیاریوں میں مصروف ہے ۔

 

تازہ ترین