• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ڈالر مہنگا ہونے کی تحقیقات جلد مکمل کرلی جائیگی: اسٹیٹ بینک

Investigation Of Dollar Price Hike Will Soon Be Completed State Bank

ڈالر کیوں مہنگا ہوا تھا، انکوائری مکمل نہ ہوسکی، ترجمان اسٹیٹ بینک کے مطابق تحقیقات جلد مکمل کرلی جائے گی۔

پانچ جولائی کو ڈالر کی قدر روپے کے مقابلے میں 3 روپے 45 پیسے کم ہو کر 108 روپے 35 پیسے پر بند ہوئی تھی۔

روپے کی قدر میں کمی کو اسٹیٹ بینک نے معاشی اعشاریوں کی بنیاد پر درست قرار دیا تھا، تاہم وزیرخزانہ اسحاق ڈار نے روپے کی قدر میں کمی پر شدید الفاظ میں برہمی کا اظہار کرتے ہوئے اسٹیٹ بینک کے مستقل گورنر کی تقرری اور روپےکی قدر میں کمی کی تحقیقات دس روز میں مکمل کرانے کا اعلان کیا تھا۔

گورنر اسٹیٹ بینک کی تقرری تو ہوگئی لیکن روپیہ کیوں گرا، ا س کی تحقیقات مکمل نہ ہوسکی۔

ترجمان اسٹیٹ بینک کے مطابق معاملے کی تحقیقات کے لیے ایک رکنی کمیٹی بنا دی گئی ہےجو اپنی صوابدید پر کام کررہی ہے۔

انہوں نے کہا کہ تحقیقات مکمل کرنے کے لیے 10 روز سے زیادہ دن درکار ہیں، جو ابھی مکمل نہیں ہوئی ہے، تاہم تحقیقات جلد مکمل کرلی جائے گی۔

تازہ ترین