ایران کے عدالتی حکام نے150سےزائد بی بی سی فارسی سروس کے اسٹاف کےاثاثےمنجمد کردیے۔
غیر ملکی خبرایجنسی کے مطابق فیصلے میں بی بی سی فارسی کاسابق اورموجودہ اسٹاف شامل ہے، ان افراد پرایران میں کسی بھی قسم کی مالی لین دین کرنےپرپابندی ہوگی،تہران میں موجود عدالت کی جانب سےاثاثےمنجمد کرنےکی وجہ نہیں بتائی گئی۔
بی بی سی ورلڈ سروس کےڈائریکٹرکی جانب سےایرانی عدالت کے فیصلےکی شدیدمذمت کی گئی ہے ،انھوں نے ایرانی حکام سےبی بی سی فاروسی سروس کے اسٹاف کےخلاف فیصلہ واپس لینےکامطالبہ بھی کیا۔