• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

طویل چھٹی کرنے پر الجزائر ی وزیر اعظم کی چھٹی

Long Leaves Habit Algerian Prime Minister Fired From Job

طویل اور غیرمعمولی طورپر چھٹیوں کی عادت نے الجزائر کے وزیر اعظم کی چھٹی کرا ڈالی۔

عرب ٹی وی کے مطابق الجزائر کے صدرعبدالعزیز بوتفلیقہ نے وزیر اعظم عبد المجيد تبون کو 79 دن گزرنے کے بعد ہی عہدے سے معزول کرنے کا فرمان جاری کردیا اور ساتھ ہی سینئر سیاستدان اور تین مرتبہ وزیر اعظم کا عہدہ سنبھالنے والے 65سالہ احمد اويحيیٰ کو نیا سربراہ حکومت مقرر کردیا۔

صدارتی حکم نامے میں عبدالمجید تبون کی معزولی کے وجوہات نہیں بتائی گئیں، تاہم مقامی میڈیا کا کہنا ہے مئی میں وزارت عظمیٰ سنبھالنے والے ستر سالہ عبدالمجید تبون ، ملک کو درپیش نازک حالات کے باوجود لمبی رخصت پر چلے گئے تھے اور پیر کے روز وطن لوٹے۔

الجزائر کے 23 صوبوں کے جنگل میںلگی آگ اور طوفانی بارشوں کے علاوہ تیل کی برآمدات میں ہونے والے نقصانات کے باعث ملک کو شدید اقتصادی بحران کا سامنا ہے۔ جس پر صدر بوتفلیقہ نے وزیر اعظم اور وزراء کو ملک میں رہنے کی تلقین کی تھی۔

تازہ ترین