• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کراچی :کنٹینر سے 15 ہزار اسمگل شدہ موبائل فون برآمد

Karachi 15000 Smuggled Mobiles Found In Container

کسٹمز انٹیلی جنس نے کراچی میں کنٹینر سے 16 کروڑ روپے کے 15 ہزار سے زائد اسمگل شدہ موبائل فون اور دیگر سامان برآمد کرلیا۔

کارروائی کے دوران کسٹم انٹیلی جنس نے دو ملزمان کو بھی گرفتار کیا ہے۔

کسٹم حکام کے مطابق پکڑی گئی کھیپ میں ایل ای ڈی، سیٹلائٹ ریسیور موبائل ایسیسریز، ڈی وی آر، ٹیبلٹ اور الیکٹرانک کا دیگر سامان بھی شامل ہے۔

ملزمان کے قبضے سے اسلحہ بھی برآمد ہوا ہے، کنٹینر کراچی پورٹ سے سیالکوٹ سمبڑیال ڈرائی پورٹ جا رہا تھا۔

تازہ ترین