• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ادکار سدھارتھ ملہوترا اب گلوکاری بھی کرینگے

بالی ووڈ اداکار سدھارتھ ملہوترا نے گلوکاری کے میدان میں بھی قدم رکھ دیا ۔

بھارتی میڈیا رپورٹ کے مطابق سدھارتھ ملہوترا نے اداکاری کےساتھ گلوکاری بھی شروع کردی ہےاور اپنی نئی فلم ’ اے جنٹلمین‘ کے لئے ایک گانا بھی گا رہے ہیں۔

سدھارتھ فلم کے گانے ’ بندوق میری لیلا‘ میں اپنی آواز کا جادو جگائیں گے ،وہ یہ گانا گلوکار ایش کنگ کے ہمراہ گائیں گے۔

مشہور موسیقار سچن جگر نے سدھارتھ کے موسیقی کے شوق کو دیکھتے ہوئے انہیں اپنی آواز پیش کرنے کی آفر دی ہے۔

سدھارتھ کی نئی فلم رواں ماہ ریلیز ہوگی، کرن جوہر کی فلم’ اسٹوڈنٹ آف دی ایئر‘ سے بالی وڈکریئر کا آغاز کرنیوالے نوجوان اب اداکاری کے ساتھ گلوکاری میں بھی قسمت آزمانے جارہے ہیں۔

تازہ ترین