• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ریتک روشن کی فلم ’ سپر 30 ‘ کیلئے آنند کمار سے ملاقات

بالی ووڈ اداکار ریتک روشن نے بھارتی ریاضی دان آنند کمار سے ملاقات میں ان ہی کی زندگی پر بننے والی فلم ’ سپر 30‘ کے حوالے سے گفتگو کی ۔

بھارتی ذرائع ابلاغ کے مطابق بھارت کے ریاضی دان آنند کمار کے ’ سپر 30 پروگرام اور کیرئیر سے متعلق فلم ’ سپر 30 بنائی جائے گی، اس حوالے سے ریتک روشن نے کام شروع کردیا ہے۔

بھارتی میڈیار پورٹ کے مطابق ریتک روشن نے فلم میں اپنے کردار سے انصاف کرنے اور اس کی خوبصورتی سے ادائیگی کے لئے آنند کمار سے ممبئی میں اپنی رہائشگاہ پر ملاقات کی ۔

ریتک روشن کی اس نئی فلم کے ہدایت کار وکاس بھل دیں گے۔ملاقات کے حوالے سے سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر آنند کمار نے ایک پیغام دیا ۔

جس میں آنند کمار نے کہا کہ ریتک روشن کی دعوت پر میں نے ان سے ممبئی کی رہائشگاہ پر ملاقات کی ،انہوں نے جس انداز سے مجھے محبت دی اس سے ثابت ہوتا ہے کہ وہ بڑے اداکار ہی نہیں بہت اچھے انسان بھی ہیں، شکریہ ریتک جی۔

تازہ ترین