• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سواسات لاکھ عازمین حج سعودی عرب پہنچ گئے ، 54شہید

More Than Seven Lac Hajis Reached Saudi Arabia 54 Died

سعودی عرب پہنچنے والے عازمین حج کی تعداد 7لاکھ سے تجاوز کرگئی ہے، جبکہ 54 عازمین شہید ہوچکے ہیں۔

سعودی وزارت داخلہ کی پاسپورٹ ڈائریکٹریٹ کے مطابق منگل کے روز تک مجموعی طور پر7لاکھ 28ہزار اور 98 عازمین مختلف راہ داریوں کے ذریعے حجاز مقدس پہنچ گئے ہیں۔

ان عازمین میں سے 7لاکھ 13ہزار اور 656عازمین مختلف پروازوں سے فضائی راہ داریوں پر پہنچے ہیں، ان کے علاوہ 13ہزار 729 عازمین زمینی راستوں اور 713بحری راہ داریوں سے سعودی عرب پہنچ چکے ہیں۔

وزارت داخلہ کا کہنا ہےابتک 54 غیر ملکی عازمین، حجاز مقدس میں انتقال کرچکے ہیں۔ دوسری جانب حج سکیورٹی فورس نے حج اجازت نامے نہ ہونے کے باعث 95ہزار400افراد کو واپس لوٹا دیا ہے۔

تازہ ترین