• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

فنون لطیفہ کی 50 شخصیات کے انٹرویوز پر مبنی کتاب کی تقریب رونمائی

50 Arts Personalites Intviews Book Lunching

پاکستانی صحافی خرم سہیل کی انٹرویوز کی انگریزی کتاب ’ ان کنورسیشن وتھ لیجنڈز‘ کی تقریب رونمائی فرانسیسی ثقافتی مرکز میں ہوئی ،فنون لطیفہ سے متعلق 50 شخصیات کے انٹرویو کو انگریزی زبان میں افراح جمال نے ڈھالا ہے۔

خرم سہیل اور افراح جمال نے اس مشترکہ منصوبے پر کام کرنے کے دوران آنے والی دشواریوں کا تذکرہ کرتے ہوئے اپنے تجربات بیان کیے۔

انگریزی صحافت سے وابستہ مترجم افراح جمال اور مصنف خرم سہیل نے اس موقع پر کہا کہ اردو کتاب کو انگریزی زبان میں پیش کرنے کا مقصد بین الاقوامی دنیا کے سامنے پاکستان کے ثقافتی تعارف کو پیش کرنا تھا ۔

انہوں نے مزید کہا کہ کتاب کی زبان اور اس کا ٹائٹل پاکستان کی ثقافتی شخصیات کے بین الاقوامی تاثر کا بھرپور اظہار ہے۔

تقریب میں معروف ستار نواز استاد رئیس خان مرحوم اور گٹارسٹ عامر ذکی مرحوم کو تراب علی ہاشمی اور آصف سنین نے اپنے انداز میں خراج عقیدت پیش کیا ۔

اس دوران خرم سہیل کی 10 سالہ صحافتی جدوجہد مکمل ہونے پر ایک دستاویزی فلم بھی دکھائی گئی۔

تقریب کے حاضرین میں فرانسیسی ثقافتی مرکز کے ڈائریکٹر’’جے فرانسیز شینا‘‘ جاپان کے نائب قونصل جنرل’’کازوسکادا‘‘فلمساز جمیل دہلوی، دانشور جاوید جبار، موسیقار علی ٹم ، آئلہ رضا ،مصورعمر فرید ،اداکار اکبر سبحانی و دیگر ثقافتی و صحافتی شخصیات نے شرکت کی ۔

تازہ ترین