• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کیربیئن پریمیئر لیگ میں فاسٹ بولر حسن علی کا نیا انداز

New Style Of Fast Bowler Hassan Ali In Cpl

ویسٹ انڈیز میں جاری کیربیئن پریمیئر لیگ میں قومی فاسٹ بولر حسن علی کا نیا انداز سامنے آیا ہے۔ وہ ویسٹ انڈیز کی سرزمین پر اُن ہی کے کھلاڑیوں کے انداز میں رنگ گئے ہیں۔

جب کھلاڑی تھری ان ون بن جائے تو پھر ڈانس تو بنتا ہے، پاکستان کرکٹ ٹیم کے فاسٹ بولر حسن علی کیربیئن پریمیئر لیگ میں یہی کچھ کر رہے ہیں۔  حسن علی سی پی ایل میں سینٹ کٹس اینڈ نیوس پیٹرٹس کی ٹیم میں شامل ہیں۔

کیربیئن پریمیئر لیگ کے دوران حسن علی ویسٹ انڈین اسٹائل میں رنگ گئے جبکہ انہوں نے یہ انداز بیٹسمین کو کلین بولڈ کرنے کے بعد اپنایا۔

پہلے حسن علی کا وکٹ لینے کے بعد اندازبھی بہت مشہور ہوا تھاتاہم یہی نہیں بلکہ حسن علی نے سی پی ایل میں ایک میچ کے دوران غضب کا کیچ تھاما تو بھی ڈانس کیے بغیر نہ رہ سکےاور پھر بیٹنگ کے دوران بھی زوردار چھکا لگا کرسب کو حیران کردیا تھا۔

تازہ ترین