• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

لاہور: زیر تعمیر عمارت کی لفٹ گرگئی، 5 مزدور زخمی

Lahorethe Construction Of The Underground Building Collapsed 5 Workers Injured

لاہور کے علاقہ جوہر ٹاون میں ایک نجی یونیورسٹی کی زیر تعمیر عمارت کی لفٹ گرنے سے 5 مزدور زخمی ہو گئے۔

ریسکیوذرائع کے مطابق جوہر ٹاؤن میں واقع ایک نجی یونیورسٹی کی عمارت میں تعمیر کا کام جاری تھا کہ اچانک کیبل ٹوٹنے کے باعث لفٹ نیچے جا گری جس کے نتیجے میں 5 مزدور زخمی ہو گئے۔

زخمی مزدورں کو فوری طور پر طبی امداد فراہم کرنے کے لیے جناح ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔زخمیوں میں رمضان،سلطان،محبوب .جنید.عبدالرزاق شامل ہیں۔

تازہ ترین