• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پشاور؛ڈینگی وبا کی شکل اختیار کرگیا،600 افراد متاثر

Peshawar 600 People Affected From Dengue

پشاور میں ڈینگی کا مرض وبا کی شکل اختیار کرگیا جس کے باعث متاثرہ افراد کی تعداد 600 سے بڑھ گئی۔ ضلعی انتظامیہ نے ڈینگی کے خاتمے کے لیے اقدامات کا دعویٰ کیاہے مگر شہریوں کا کہنا ہے کہ انتظامیہ صرف فوٹو شوٹ کرارہی ہے۔

پشاور میں ڈینگی سے متاثرہ افراد کی تعداد میں ہر روز اضافہ ہورہا ہے۔ شہر میں ڈینگی کے سب سے زیادہ کیسز تہکال سے رپورٹ ہوئے ہیں۔

ایچ ایم سی انتظامیہ کے مطابق اسپتال میں ڈینگی کے 30 مریض داخل کرائے گئے جن میں سے 20 کو فارغ کردیا گیا ہے۔ اب تک اسپتال آنے والے 576 افراد میں ڈینگی کی تصدیق ہوچکی ہےجن میں 104 تاحال زیر علاج ہیں۔

خیبرٹیچنگ اسپتال کے انچارج ڈینگی، ڈاکٹر وزیر محمد خان کے مطابق جون سے اب تک اسپتال لائے جانے والے ڈینگی کے 5 مریض دم توڑ چکے ہیں۔

ڈی سی پشاورثاقب رضا اسلم کا کہنا ہے کہ ڈینگی پر قابو پانے کے لئے اسپرے کے ساتھ 50 سے 60 لیڈی ہیلتھ ورکرز گھر گھر آگاہی فراہم کررہی ہیں ۔

دوسری جانب شہریوں کا کہنا ہے کہ ضلعی انتظامیہ کے اہلکار علاقے میں صرف تصویریں بنوانے آتے ہیں۔

تازہ ترین