• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

چینی ٹیلی کام کمپنی نےبھارتی ملازمین کو فارغ کردیا

The Chinese Telecom Company Expelled The Indian Employees

چین کی ایک ٹیلی کام کمپنی نےتہران اوردوحہ میں بھارتی شہریوں کوملازمت سے فارغ کردیاہے ۔ بھارتی ملازمین کی برطرفی کی وجہ چینی ٹیکنالوجی کی چوری اور چین بھارت سرحدی کشیدگی بتائی جارہی ہے تاہم سرکاری سطح پر اس تصدیق نہیں کی گئی۔

یہ خبر بھی پڑھیے: بھارت نے چینی سرحد پر فوجیوں کی تعداد بڑھا دی

بین الاقوامی ذرائع کے مطابق ذرائع کے مطا بق تہران میں چینی ٹیلی کام کمپنی کےبھارتی ملازمین کو گذشتہ روزفوری نکالےجانےکےاحکامات موصول ہوئے۔

قطر کے دارالحکومت دوحہ میں بھی بھارتی شہریوں کو چینی ٹیلی کام کمپنی سےفوری طورپر فارغ کردیا گیا ہے۔

یہ خبر بھی پڑھیے: چین کی بھارت کے خلاف ’’محدود جنگ ‘‘کی تیاری

ایران اورقطر میں چینی ٹیلی کام کمپنی سے بھارتی ملازمین کونکالےجانےکی سرکاری طور پر تصدیق نہیں کی گئی۔ دیگرخلیجی ممالک سے بھی بھارتی ملازمین کو چینی ٹیلی کام کمپنی سےنکالنےکی اطلاعات ہیں ۔

دوسری جانب سوشل میڈیا پر بھارتی ملازمین نے چینی کمپنی سے اپنی برطرفی کا رونا پیٹنا شروع کردیا ہے مگر وجہ نہیں بتائی۔

چینی ٹیلی کام کمپنی نیٹ ورکنگ، ٹیلی کمیونی کیشن آلات تیار کرتی ہے،جس کا ہیڈکوارٹر صوبہ گوانگ ڈونگ کے شہر شین ژین میں ہے۔

گزشتہ روز چینی اور بھارتی فوجوں کے درمیان مشرقی لداق میں کنٹرول لائن پر تازہ جھڑپوں میں دونوں جانب فوجی زخمی ہوئےتھے۔

تازہ ترین