• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے پھر پینترا بدل لیا ، کل ورجینیا کے نسلی فسادات کی مذمت کرنے والے ٹر مپ نے تازہ بیان میں کہاہے کہ ورجینیامیں ہونےوالےجھڑپوں کےذمےداردونوں فریق ہیں۔

نیو یارک سے جاری بیان میں امریکی صدر نے کہا کہ ورجینیا میں ریلی کے دوران پرتشدد واقعے کے ذمے دار دونوں دائیں اور بائیں بازو کے انتہا پسند ہیں ، یہ دونوں گروپوں کا معاملہ ہے ۔

ڈونلڈ ٹرمپ سے 48 گھنٹے بعد واقعہ کی مذمت کا پو چھا گیا تو انہوں نے کہاکہ وہ جلد بازی میں کوئی بیان نہیں جاری کر نا چاہتے ۔

12 اگست کو ورجینا میں سفید فام قوم پرست، غلامی کے حامی کمانڈر کا مجسمہ ہٹانے کے منصوبے کے خلاف ریلی نکال رہے تھے کہ اس دوران نسل پرستی کے مخالفین بھی جمع ہو گئے ۔

دونوں گروپوں میں تصادم اس وقت شروع ہوا جب نسل پرستی کے مخالفین پر ایک شخص نے کار چڑھا دی تھی جس سے ایک خاتون ہلاک اور 19 افراد زخمی ہو گئے ۔

دوسری جانب مظاہرےکی فضائی نگرانی کےدوران ہیلی کاپٹرگرنےسے2پولیس اہلکارہلاک ہوگئےتھے۔

واقعہ کے بعد امریکا بھر میں نسل پرست رہنماؤں کے مجسمے ،جھنڈے اور دیگر یاد گاری اشیاء کے خاتمے کے حامیوں میں اضا فہ ہو رہاہے ۔

ٹرمپ کی جانب سے کسی ایک گروپ کی واضح مذمت نہ کرنے پر نیو یارک میں دوسرے دن بھی احتجاج کیا گیا ۔

تازہ ترین