• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سلینا گومز بنیں نیوز کاسٹر، موسم کی صورتحال سے آگاہ کیا

Selena Gomez Become Newscasters

ویسے تو سلینا گومز دنیا بھر میں اپنی گلوکاری و اداکاری کی وجہ سے مشہور ہیں لیکن اس بار انہوں نے کچھ مختلف کرنے کا سوچا اور ایک ویڈیو شیئر کر ڈالی۔

سلینا نے برطانوی فیشن ڈیزائنر اور اپنے بزنس پارٹنر اسٹارٹ ویورز کے ساتھ ایک منٹ سے بھی کم دورانیے کی ویڈیو شیئر کی جس میں وہ ایک نیوز کاسٹر بنی ہیں۔

وایتی انداز میں بیٹھتے ہوئے بنائی گئی ویڈیو میں سلینا گومز موسم کی صورتحال سے آگاہ کرنے سمیت ٹریفک کی تازہ صورتحال سے بھی آگاہ کرتی دکھائی دیں۔

مختصر ترین ویڈیو میں سلینا گومز نے نیوز کاسٹرز کی طرح لباس یا میک اپ کیے بغیر نیوز اینکر کے فرائض انجام دئیے۔

یہ ویڈیو بظاہر تفریح کے لیے بنائی گئی لیکن اس ویڈیو کی خاص بات یہ تھی کہ اس میں سلینا گومز نے خواتین کے نئے تیار کردہ ہینڈ بیگز بھی دکھائے جو ان کی اور برطانوی فیشن ڈیزائنر کی شریک کمپنی کی جانب سے تیار کیے گئے۔

خیال رہے کہ سلینا گومز گلوکاری و اداکاری سمیت خواتین کے لباس، میک اپ اور کاسمیٹک سمیت دیگر فیشن کی مصنوعات بھی بناتی ہیں لیکن سلینا گومز نے یہ تمام کاروبار پارٹنر شپ کے تحت شروع کر رکھے ہیں۔

سلینا گومز نے چائلڈ اسٹار کے طور پر اپنے کیریئر کا آغاز کیا۔ اب تک وہ متعدد ڈراموں اور فلموں میں چائلڈ اسٹار اور مہمان اداکار سمیت مرکزی کردار میں بھی نظر آ چکی ہیں۔

سلینا گومز نے گلوکاری کا آغاز 2012 میں کیا اور مختصر ہی عرصے میں اہم کامیابی حاصل کی۔

وہ 2015 اور 2016 کے وسط تک سخت ذہنی دبائو کے باعث منظر عام سے غائب بھی رہیں۔

ماضی میں سلینا گومز کے نوجوان کینیڈین گلوکار جسٹن بیبر کے ساتھ اچھے تعلقات تھے تاہم ان کے درمیان 2015 کے آغاز میں کشیدگی پیدا ہوگئی، اور دونوں نے راستے الگ کرلیے۔

 

تازہ ترین