• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن
Sharpova Returned To Grand Slam Tournament

ٹینس کی دُنیا کی گلیمر گرل ر وسی اسٹار ماریہ شیراپووا ڈیڑھ سال بعد پہلی بار گرینڈ سلم ٹورنامنٹ میں دکھائی دیں گی۔

30 سالہ شراپووا ممنوعہ دوا استعمال کرنے کے جرم میں 15 ماہ سزا کے طور پر ٹینس کورٹ سے باہر رہیں ۔

سال کے دوسرے گرینڈ سلم فرنچ اوپن میں اُنہیں وائلڈ کارڈ انٹری نہیں دی گئی جبکہ تیسرے گرینڈ سلم ومبلڈن میں وہ انجری کے سبب شرکت نہیں کرسکیں۔

اب یو ایس اوپن کی انتظامیہ نے شیراپووا کو سال کے آخری بڑے ایونٹ میں وائلڈ کارڈ انٹری دینے کی تصدیق کردی ہے۔ یو ایس اوپن 28 اگست سے 10 ستمبر تک نیویارک میں ہوگا۔

دوسری جانب امریکی ریاست اوہایو میں جاری سنسناٹی اوپن میں نک کرائوس اور یوآن مارٹن ڈیل پوٹرو اگلے مرحلے میں پہنچ گئے۔

آسٹریلیا کے نک کرائوس نے بیلجیئم کے ڈیوڈ گوفن کو آسانی سے اسٹریٹ سیٹ میں زیر کرلیا۔

میچ کا اسکور چھ۔ دو اور چھ۔ تین رہا، ڈیل پوٹرو نے چیک ری پبلک کے ٹوماس برڈیچ کو تین سیٹ کے میچ میں تین۔ چھ، سات۔ چھ اور چھ۔ صفر سے مات دی ۔

تازہ ترین