• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بڑے پیمانےپر قطری سرمایہ کاری آنے کا امکان

Possibility Of A Large Number Of Invesment Coming From Qatar

سہیل افضل...قطر حکومت نے اپنے سرمایہ کاروں کو برطانیہ، یورپ اور بھارت کی بجائے پاکستان میں سرمایہ کاری کرنے کی ہدایت جاری کر دی ہے جس کے بعد پاکستان میں بڑے پیمانے پر قطری سرمایہ کاری آنے کا امکان ہے۔

ایف پی سی سی آئی کے صدر زبیر طفیل نے 14,13 اگست کو ایک تجارتی وفدکی سربراہی کرتے ہوئے قطر کا 2 روز دورہ کرنے کے بعد واپسی پر جنگ سے بات چیت کرتے ہوئے بتایا کہ قطر انوسٹمنٹ اتھارٹی کے چیف ایگزیکٹو نے ہمیں بتایا کہ ہماری حکومت نے سرمایہ کاروں کو یورپ اوربھارت کی بجائے پاکستان میں سرمایہ کاری بڑھانے کی واضح ہدایت کی ہے۔

قطر ی سرمایہ کار پاکستان میں کنسٹرکشن انڈسٹری،ریفائنری اور فوڈ انڈسٹری میں سرمایہ کار ی کے خواہشمند ہیں وہ کراچی لاہور اور اسلام آباد میں بڑے شاپنگ مال بھی بنانا چاہتے ہیں۔

زبیر طفیل نے بتایا کہ قطر ی حکومت پاکستان سے بڑے پیمانے پر کھانے پینے کی اشیا امپورٹ کرنا چاہتی ہے ہماری پولٹری انڈسٹری کو انہوں نے بڑے پیمانے پر آرڈر دیئے ہیں ایک کمپنی کو پروڈکشن بڑھانے کیلئے بھاری سرمایہ کاری کی بھی پیشکش کی ہے۔

انہوںنے بتایا کہ قطر ی حکومت نے 2فارما کمپنیوں کو قطر میں پلانٹ لگانے کیلئے بڑا پرکشش پیکیج دیا ہے۔ دونوں کمپنیاں وہاں مینوفیکچرنگ پلانٹ لگانے پر آمادہ ہو گئی ہیں۔

انہوں نے بتایا کہ قطر حکومت کو کھانے پینے کی تازہ اشیا کی ضرورت ہے اس کیلئے پاکستان سے اپنی فلائٹس بھی بڑھانے کیلئےتیار ہیں۔

 

تازہ ترین