• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ہالی وڈ کی کامیڈی سے بھرپور ڈرامہ فلم'دی ٹائیگر ہنٹر‘ کا ٹریلر جاری کر دیا گیا۔

ہدایت کار و رائٹر لینا خان کی اس فلم کی کہانی ایک ایسے بھارتی نوجوان کے گِرد گھوم رہی ہے جوشیر کے شکاری کا بیٹا ہوتا ہے تاہم پڑھ لکھ کر انجینئرنگ کی ڈگری لے کر ایک کامیابی زندگی گزارنے کے لئے70کی دہائی میں امریکہ پہنچتا ہے۔

شکاگو میں ایک چھوٹے سے کمرے میں 8افراد کے ساتھ رہنے والے اس نوجوان کو غیر متوقع حالات کا سامنا کرنا پڑتا ہے تاہم وہ حالات سے گھبراتا نہیں اور اپنے شکاری والد کی نصیحتوں کو یاد کر کے ان پر عمل کرنے کی کو شش کرتا ہے اور بلا آخر کامیابی اس کے قدم چومتی ہے۔

میگھا کڈاکیا اورنازیہ خان کی مشترکہ پروڈکشن میں بننے والی اس فلم میں اداکارڈینی پوڈی، بھارتی اداکار کے کے مینن،جان ہیڈر،سیم پیج،مائیکل میکلین،کیون پولاک،کرن ڈیوڈاوررضوان مانجی جلوۂ گر ہوں گے۔

فلم 22ستمبر کو امریکی سنیما گھروں کی زینت بنائی جائے گی ۔

 

تازہ ترین