• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سڈنی ، دنیا کی بہترین چاکلیٹس کا میلہ سج گیا

آسٹریلوی کے شہر سڈنی میں دنیا کی بہترین اور اعلیٰ معیار کی چاکلیٹس کا میلہ سجادیا گیا ۔

اس چاکلیٹ شومیں اعلیٰ پائے کی چاکلیٹ تیارکرنیوالی کمپنیوں کی پراڈکٹس رکھی گئی ہیں جویہاں آنے والے مہمانوں کو کوکا اور اسکے مختلف فلیورزکی پہچان کرواتے ہوئے چاکلیٹ کے بارے میں انکانظریہ بدلنے کی کوشش کرتے ہیں۔

چاکلیٹ کے مختلف فلیورز اور مختلف ڈشیز میں اس کا استعمال بھی دکھایا گیا۔

صرف یہی نہیں بلکہ ماہر شیفس مختلف اقسام کی چاکلیٹ اور چاکلیٹ سے تیار کردہ ڈشیز بھی تیار کرنے میں مصروف دکھائی دئیے جبکہ گفٹ شاپ پر بھی چاکلیٹ لورز کا رش دکھائی دیا۔

 

تازہ ترین