• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سندھ سے پہلے کے پی میں احتساب کمیشن بن چکا ہے،سعید غنی

Peoples Party Leader And Sindh Assembly Member Saeed Ghani

پیپلزپارٹی کے رہنما اور رکن سندھ اسمبلی سعید غنی کا کہنا ہے کہ پی ٹی آئی سندھ میں نیب کو قائم رکھناچاہتی ہےجبکہ سندھ سے پہلے کے پی میں احتساب کمیشن بن چکا ہے ،احتساب کا قانون چیلنج کرنےوالے اس میں خرابی بتائیں۔

سندھ نیب آرڈیننس کو ہائی کورٹ میں چیلنج کرنے والی اپوزیشن جماعتوں کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے سعید غنی کا کہنا تھا کہ ایک ہی جرم کے خلاف 2 اداروں کا کام کرنا عجیب بات ہے، سندھ میں اینٹی کرپشن ادارہ احتساب کمیشن کی جگہ لے گا۔

پیپلزپارٹی کے رہنما کے مطابق اینٹی کرپشن کا سربراہ اسپیکر کو رکھا گیا ہے ، اگر اپوزیشن کو اسپیکر پر اعتراض ہے تو رائے دیں کہ ہمیں کیا کرنا چاہیے۔

سعید غنی نے کہا کہ سندھ میں نیب آرڈیننس ختم کئے جانے سے متعلق عدالت جو بھی فیصلہ کرے گی اسے مانیں گے۔

خیال رہے کہ سندھ ہائی کورٹ نے سندھ میں نیب آرڈیننس کے خاتمے کے خلاف ایم کیو ایم پاکستان اور مسلم لیگ فنکشنل کی مشترکہ درخواست کی سماعت کی اور عدالت نے نیب کو صوبے میں کارروائی جاری رکھنے کے احکامات جاری کئے۔

تازہ ترین