• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

جب ہیری میٹ سیجل کی 15دن کی کمائی صرف 149 کروڑ

ہیری کی سیجل سے ملاقات مداحوں کو کچھ خاص پسند نہیں آئی، کنگ خان اور انوشکا شرما کی بالی ووڈ ڈرامہ فلم 'جب ہیری میٹ سیجل باکس آفس پر تہلکہ مچانے میں ناکام ہوگئی۔

بالی ووڈ فلم جب ہیری میٹ سیجل اپنی ریلیز سے اب تک بھارت سمیت دنیا بھر سے صرف 149کروڑ کی کمائی کر سکی ہے۔

امتیاز علی کی ہدایتکاری میں بننے والی اس فلم میں شاہ رخ خان اور انوشکا شرمامرکزی کردار نبھایا ہے جس میں شاہ رخ خان ایک ٹوئر گائیڈ کا کردار ادا کر رہے ہیں۔

واضح رہے کہ یہ تیسری بار ہے کہ کنگ خان اور انوشکا شرما ایک ساتھ کام کر رہے ہیں جبکہ اس سے قبل بھی رب نے بنادی جوڑی اور جب تک ہے جاں میں انوشکا شرما اور شاہ رخ خان کی جوڑی کو بے حد پسند کیا گیا تھا۔

بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق کنگ خان اور انوشکا شرما کی فلم جب ہیری میٹ سیجل اپنی ریلیز سے اب تک بھارت میں کوئی خاص بزنس نہ کرسکی تاہم فلم نے دنیا بھر میں کافی بہتر بزنس کیا ہے۔

تازہ ترین