• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پاک جاپان بزنس کونسل کے صدر رانا عابد کے گھر کروڑوں کی چوری

Millions Of Rupees Theft From President Of Pak Japa Business Councils House

جاپان کی معروف کاروباری و سماجی تنظیم پاک جاپان بزنس کونسل کے صدر رانا عابد حسین کے گھر چوری کی بڑی واردات ہوئی ہے۔

رانا عابد حسین گزشتہ 5دن سے اپنے اہل خانہ کے ہمراہ پاک جاپان دوستی فیسٹیول کی تقریبات میں شرکت کے لیے اپنے اہل خانہ کے ہمراہ ٹوکیو میں موجود تھے۔

گزشتہ روز جب وہ ٹوکیو سے واپس ناگویا پہنچے تو ان کے گھر کا درواز کھلا ہوا تھا اور پورے گھر کا سامان تہس نہس ہوچکا تھا جبکہ پارکنگ میں موجود ان کی دونوں قیمتی گاڑیاں جن کی مالیت کروڑوں میں تھیں وہ بھی غائب تھیں۔

رانا عابد حسین

گھر میں موجود ہیرے اور سونے کے زیورات اور لاکھوں مالیت کی نقدرقم بھی غائب تھی۔

پولیس کو واردات کی اطلاع دی گئی جس کے بعد پولیس نے سی سی ٹی وی کیمرہ اور دیگر سراغ رسانی کے طریقوں سے معاملے کی تحقیقات شروع کردی ہے۔

پولیس کے مطابق ملزمان کے ہاتھوں اور قدموں کے نشانات حاصل کرلیے گئے ہیں جبکہ سی سی ٹی وی کے ذریعے بھی ملزمان کا سراغ لگایا جارہا ہے، توقع ہے کہ عنقریب ملزمان کو گرفتار کرلیا جائے گا۔

دریں اثناء پاکستان ایسوسی ایشن جاپان سمیت دیگر سماجی و کاروباری تنظیموں نے رانا عابد حسین کے گھر ہونے والی چوری کی شدید مذمت کی ہے اور حکومت جاپان اور پولیس سے مطالبہ کیا ہے کہ ملزمان کو جلد سے جلد گرفتار کرکے قرار واقعی سزا دی جائے۔

تازہ ترین