• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

عمر اکمل کا کوچ مکی آرتھر پر گالیاں دینے کا الزام

Umar Akmal Alleges Mickey Arthur Abusing Him

آئے روز اسکینڈلز کی زد میں رہنے والے عمر اکمل نے کوچ مکی آرتھر پر گالیاں دینے کا الزام لگا یا ہے۔

عمر اکمل کا کہنا ہے کہ ہیڈکوچ مکی آرتھر نے انہیں گالیاں دی ہیں، چیئرمین پی سی بی ان کے گالیاں دینے کا نوٹس لیں۔

ان کا کہنا تھا کہ چیف سلیکٹر انضمام الحق اور سینئر کھلاڑیوں کے سامنے گالیاں دیں،مگر کسی سینئر کھلاڑی نے نہیں روکا۔

عمر اکمل کا یہ بھی کہنا ہے کہ مکی آرتھر نے انہیں اکیڈمی کےبجائے کلب کرکٹ کھیلنے کا مشورہ دیا، وہ کوچنگ اسٹاف کے رویے کے بارے میں بورڈ کو بتانا چاہتے ہیں۔

دوسری جانی کرکٹر وسیم اکرم نے عمر اکمل کے بیان پر ناراضگی کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ عمر اکمل نے یہ بیان دے کر اپنے پیر پر خود کلہاڑی ماری ہے۔

سوئنگ کے سلطان کا کہنا ہے کہ خراب پرفامنس دینے پر کوئی گود میں بٹھا کر لوریاں نہیں سنائے گا۔

تازہ ترین