• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ویسے تو جانوروں میں سب سے وفادار تصور کئے جانے والے ڈوگی میاں خود سے کمزور بی مانو کو کسی خاطر میں نہیں لاتے لیکن کہتے ہیں نہ کہ پانچوں انگلیاں برابر نہیں ہوتیں۔

ترکی کے شہر استنبول میں اپنی مالکن کے ساتھ راہ چلتے ڈوگی میاں پر ایک آوارہ بلی نے پے درپے ایسے حملے کیے کہ کتا بے چارہ سہم کر رہ گیا۔

مالکن بھی اپنے پالتو جانور کا دفاع کرتی نظر آئی لیکن اس دبنگ مانو نے اس بات کا بھی کوئی اثر نہیں لیا ا ور اپنا بھرپور غصہ کتے پر نکالا۔

تازہ ترین