• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

شوقین منچلے کا منفرد انداز میں اسکینگ کا مظاہرہ

یوں تو آپ نے اکثر نوجوانوں کی برف پوش پہاڑ پر اسکینگ کرتے دیکھا ہی ہوگالیکن ویڈیو میں نظر آنے والے اس نوجوان کی مہارت کے کیا ہی کہنے کہ جسے اسکینگ کیلئے برف پوش ٹریک کی ضرورت ہی نہیں۔

فرانس سے تعلق رکھنے والے کھلاڑی نے گھاس سے ڈھکے ٹریک، سڑک اور درختوں کے بیچ سوکھے پتوں گھاس پھوس سے ڈھکے راستے پر اسکینگ کرتے ہوئے ایسے حیرت انگیز کرتب دکھائے کہ دیکھنے والے دنگ رہ گئے۔

ایڈونچر کے شوقین منچلے نے اپنی مہارت کا ثبوت دیتے ہوئے نہ صرف اسکینگ کے دوران سڑک پر چلتے ٹریکٹر کے اوپر سے کودنے کا شاندار مظاہرہ کیا بلکہ اسکینگ کرتے ہوئے گاڑی کے اندر ایسے جا گھسا جیسے یہ اُس کے بائیں ہاتھ کا کھیل ہو۔

تازہ ترین