• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

امریکی اقتدار کے مرکز وائٹ ہائوس سےتقریبا 8 ماہ پہلے رخصت ہونے والے سابق صدر باراک اوباما آج بھی مقبولیت کی بلندیوں پر ہیں، ان کی حال ہی میں کئی گئی ٹوئٹ ’ٹوئٹر ‘ کی تاریخ میں سب سے زیادہ پسند کی گئی۔

سابق امریکی صدر کی بات آج بھی لاکھوں دلوں میں جگہ بنالیتی ہے، انہوں نےریاست ورجینیا کے شہر شارلٹس ول میں ہوئے نسلی ہنگامہ آرائی کے تناظر میں 12اگست کو ٹوئٹ کی، جسے اب تک 32 لاکھ سے زائد افراد لائک کرچکے ہیں۔

باراک اوباما نے اپنے ٹوئٹر پیغام میں جنوبی افریقہ کے انقلابی رہنما نیلسن مینڈیلا کا قول درج کیا اور ساتھ ہی اپنی تصویر بھی لگائی جس میں وہ مختلف نسلوں کے بچوں سے ملاقات کررہے ہیں۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ’ٹوئٹر‘ پر اس سے پہلے زیادہ سے زیادہ لائک حاصل کرنے کا اعزاز گلوکارہ آریانا گرینڈے کی مئی میں مانچسٹر دہشت گردی واقعے کے بعد کی جانے والی ٹوئٹ کے پاس تھا ۔

تازہ ترین