پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں آج کاروبار کا مثبت دن رہا،100 انڈیکس 287 پوائنٹس اضافے سے 44186 پر بند ہوا۔
کاروباری ہفتے کے پہلے روز کی مندی کے بعد پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں آج خریداری کا رجحان دیکھا گیا۔
آج مجموعی طور پر 357 کمپنیوں کےتقریبا 19 کروڑ شیئرز کے سودے ہوئے،کاروبار کئے گئے شیئرز کی مالیت 10 ارب روپے سے زائد رہی۔
کاروبار کے اختتام پر مارکیٹ کیپٹلائزیشن 40 ارب روپے بڑھ کر 9178 ارب روپے ہوگئی۔