• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سائنسدانوں نے خطرناک شمسی طوفان کا پتہ لگالیا

ناسا اور یورپی خلائی ادارے کے سائنسدانوں نے پورے شمسی نظام میں ایک ایسے شمسی طوفان کا پتہ لگایاہے جو خطرناک بھی ثابت ہوسکتا ہے۔

سائنسدانوں کے مطابق اس طوفان کی زد میں تقریباً 10خلائی جہاز آئیں گے،جن کی بدولت اس شمسی طوفان کے سفر کی معلومات مل رہی ہیں۔

خلائی ایجنسیوں نے اس بات کا بھی پتہ چلایا ہے کہ یہ سورج سے شروع ہوا اور اب پلوٹو سے گزر رہا ہے۔

ان کا کہناہے کہ یہ انقلابی دریافت ہے کیونکہ خلائی جہازوںکے جدید نظام کے نتیجے میں یہ اعدادوشمار ملے ہیں۔

اگرچہ سائنسدانوں کا مشاہدہ ابھی محدود ہے کیونکہ کافی فاصلے سے یہ اعدادوشمار جمع کئے گئے ہیں۔

سائنسدانوں کا کہناہے کہ ہمیں ا س شمسی طوفان کے بارے میں جو اعدادوشمار ملے ہیں وہ بیحد کام کے ہیں اور اسکے نتیجے میں ہمیں خلائی سائنس کے بارے میں بہتر معلومات فراہم کرنے میں مد د ملے گی۔

تازہ ترین