• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کوہلی سے ملاقات کیلئے انوشکا سری لنکا پہنچ گئیں

بھارتی کپتان ویرات کوہلی سے ملاقات ان کی گرل فرینڈ اور اداکارہ انوشکا شرما سری لنکا پہنچ گئیں۔

بھارتی میڈیا رپورٹ کے مطابق سری لنکا کو ٹیسٹ سیریز میں 3،0 سے شکست دینے والی بھارتی ٹیم کے کپتان آج کل آرام کے موڈ میں نظر آرہے ہیں۔

رپورٹ کے مطابق بھارتی کپتان کی جیت خوشی کو دوبالا کرنے کے لئے انوشکا شرما بھی کولمبو پہنچ گئی ہیں،جہاں انہوں نے اپنے اور کوہلی کےمداحوں کے ساتھ تصاویر بھی بنوائیں۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر ایک مداح کی جانب سے جاری تصاویر میں کوہلی اور انوشکا شرما کے ساتھ ٹیم کوچ روی شاستری بھی موجود ہیں۔

تازہ ترین