• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

یوں تو آپ نے کئی نوجوانوں کو جمناسٹک اسٹنٹ کا مظاہرہ کرتے ہوئے دیکھا ہی ہوگا لیکن جناب یہاں تو بچے بھی کسی سے پیچھے نہیں ہیں۔

یقین نہیں تو ویڈیو میں نظر آنے والے اس بچی کو ہی دیکھ لیں جوجمناسٹک صلاحیتوں کا شاندار مظاہرہ کر رہی ہے۔

امریکی ریاست ٹیکساس سے تعلق رکھنے والی پانچ سالہ زوئےنامی بچی جمناسٹک میں کمال مہارت رکھتی ہے اور ننھی پری کے والدین چھوٹی سی عمر سے اپنی بیٹی کو جماسٹک کی مشق کروا رہے ہیں ۔

جمناسٹ کی ماہر بے بی ڈول کئی مقابلوں میں حصہ لے چکی ہے اور اپنی جمناسٹک صلاحیتوں کی شاندار پرفارمنس دیکر نہ صرف شائقین کو بلکہ ججز کو بھی حیران کرچکی ہے۔

مختلف اسٹنٹ پیش کرتی لِٹل جمناسٹ کی ویڈیو سوشل میڈیا پر بے حد مقبول ہو رہی ہیں جنہیں اب تک لاکھوں افراد دیکھ چکے ہیں اور ننھی پری کی صلاحیتوں کو بے حد سراہ رہے ہیں۔

تازہ ترین