• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن
Saudi Crown Prince Meet Us Special Envoy

سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان سے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے داعش مخالف اتحاد کے لیے خصوصی ایلچی بریٹ میکگرک نے ملاقات کی ہے اور ان سے مشرقِ وسطیٰ کی تازہ صورت حال اور سعودی عرب اور امریکا کے درمیان داعش مخالف بین الاقوامی اتحاد کے تحت روابط پر تبادلہ خیال کیا ۔

عرب ٹی وی کے مطابق ملاقات میں امریکا میں متعین سعودی سفیر شہزادہ خالد بن سلمان بن عبدالعزیز ، سعودی سکیورٹی ایجنسی کے سربراہ لیفٹیننٹ جنرل عبدالعزیز الحویرینی ، جنرل انٹیلی جنس کے سربراہ خالد الہمدان ، اور عرب اور خلیجی امور کے وزیر مملکت ثامر السبہان بھی موجود تھے۔

امریکا کی جانب سے نائب معاون وزیر خارجہ مائیکل ریٹنی اور سعودی عرب میں امریکی سفارت خانے کے ناظم الامور کرسٹوفر ہینزل بات چیت میں شریک تھے۔

تازہ ترین