• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

صارفین فراڈ سے بچیں،نوٹ شمار کرکےبینک کائونٹر چھوڑیں

صارفین مالی نقصان سے بچیں ،کرنسی نوٹوں کو اچھی طرح شمار کرنے کے بعد بینک کائونٹر کو چھوڑیں۔

زیر نظر ویڈیو ان افراد کی رہنمائی کیلئے زیادہ مفید ثابت ہوسکتی ہے جو کرنسی نوٹ شمار کرنے میں لا پروائی برتتے ہیں ۔

اس واقعے کی تفصیل کچھ یوں ہے کہ کراچی میں ایک بینک صارف نے نجی بینک سے رقم نکلوائی اور انہیں شمار کرکے آگئے لیکن جب انہوں نے ان نوٹوں کو گڈی کھول کر گنا تو اس میں ایک نوٹ کم نکلا۔

ویڈیو میں جس طرح دیکھا جا سکتا ہے کسی فراڈی نے نوٹ کا آدھا حصہ اس طرح دوسرے نوٹ کے ساتھ چسپاں کیا کہ انسان تو انسان مشین بھی اس آدھے نوٹ کو شمار کر لے ،جب اس گڈی کو کھولا جائے تو حقیقت واضح ہو گی لیکن اس وقت تک بہت دیر ہو چکی ہو گی اور پھر بینک بھی ذمہ داری قبول نہیں کرے گا۔

اس فراڈ کا شکار ہونے والے شخص کی ویڈیو آپ بھی دیکھیں اور فراڈ سے بچیں۔

 

تازہ ترین