• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پرابھاس کا فلم ’ساہو‘ کیلئے 30 کروڑ معاوضہ

باہو بلی فلم کے ہیرو پرابھاس نے بالی ووڈ فلم ’ ساہو‘ میں کام کا معاوضہ 30 کروڑ لے رہے ہیں۔

بھارتی میڈیا رپورٹ کے مطابق پرابھاس فلم باہو بلی کے دو حصوں میں شاندار اداکاری کے جوہر دکھانے کی بدولت سپر اسٹار بن گئے ،وہ فلم سازوں سے بھاری معاوضہ طلب کرنے لگے ہیں۔

میڈیا رپورٹ کے مطابق پرابھاس کی نئی فلم میں ان کی ساتھی اداکارہ شردھاکپور ہیں،’ ساہو‘3 زبانوں( ہندی ،تامل اور تیلگو ) میں ریلیز کی جائے گی۔

ایکشن اور تھر لر سے بھرپور فلم کی ہدایت کاری کے فرائض سوجیتھ انجام دے رہے ہیں۔

تازہ ترین