• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

یوکرین،پرانی گاڑیوں کے پرزوں سے دیوہیکل روبوٹ تیار

ہالی وڈ کی بلاک بسٹر فلم سیریز ٹرانسفارمرکے یوں تو لا تعداد مداح ہوں گے تاہم یوکرین کے اس شخص کے تو کیا ہی کہنے ہیں جس نے فلم کے مناظر میں دکھائے جانے والے دیوہیکل روبوٹ سے مشابہہ حقیقی روبوٹ تیارکر لیا ہے۔

فلم سیریزمیں دِکھائے جانے والے طاقتور روبوٹک کردار سے متاثر ہو کربنائے گئے اس روبوٹ کی صلاحیتیں بھی فلمی کردار سے کچھ خاص مختلف نہیں ہیں جو کار سے تبدیل ہو کر انسانی شکل کے روبوٹ میں تبدیل ہو جاتا ہے۔

نو فٹ لمبا یہ روبوٹ سوویت دور کی قدیم کاروں کے پرزوں سے تیار کیا گیا ہے جو سب کی توجہ کا مرکز بنا ہوا ہے۔۔

اسے جدید روبوٹ کو تیار کرنے والے انجینئر نے اس میں کئی پیچیدہ پُرزے، لائٹس اور موٹریں نصب کی ہیں جن کی مدد سے یہ روبوٹ اپنا روپ تبدیل کر لیتا ہے۔

تازہ ترین