• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن
Bride Without Makeup

بنگلادیش سے تعلق رکھنے والی مسلم خاتون تسنیم جارہ اپنی شادی میںاپنی دادی کی کاٹن کی ساڑھی پہن کر بغیر میک اپ کیے پہنچ گئیں۔

تسنیم جارہ سماجی کارکن ہیںاور غریبوں کا مفت علاج کرنے والے ایک فلاحی ادارےکو چلاتی ہیں۔

ان کا کہنا ہے کہ ذاتی طور پر میں یہ سمجھتی ہوں کہ ہمارے اس خیال کو تبدیل ہونا چاہیے کہ جب تک دلہن میک اپ نہ کریں، مہنگے سے مہنگا جوڑا نہ پہنے، سونا نہ پہنےتب تک ہمارا معاشرہ اس کو دلہن قبول نہیں کرتا،ان سب چیزوںکی وجہ سے آج کے دورمیں شادی کرنا انتہائی مشکل ہوگیا ہے۔

تسنیم کا مزید کہنا ہے کہ میں نے بہت سی شادیوں میں شرکت کی ہے، ان میں لوگوںکو صرف یہ باتیں کرتے سنا کہ دلہن نے کتنا سونا پہنا ہے، دلہن کا جوڑا کتنا مہنگا ہے، دلہن نے میک آپ کہاں سے کرایا ہے، ان سب چیزوں سے دلہن کا اعتماد کہیں کھو جاتا ہے،مجھے ہمیشہ یہ سب چیزیں انتہائی بری لگتی تھیں، اسی لیے میں نے یہ قدم اٹھایا۔

انہوں نے بتایا کہ میرے اس فیصلے کی میرے بہت سے رشتے داروں نے مخالفت کی،مگر دوسری جانب میرے شوہر نے میرا مکمل ساتھ دیا، انہوں نے میرے اس فیصلے کو آگے کی نسل کے لیے خوش آئند قرار دیا۔

تسنیم کی یہ فوٹو فیس بک پر وائرل ہوگئی ہے، لوگوں نے ان کے اس قدم کو کافی سراہا ہے، وہیں کچھ لوگوں نے انہیں تنقید کا نشانہ بھی بنایا ہے۔

تازہ ترین