• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

شاہ رخ خان کی دلیپ کمارکےگھرجا کر انکی عیادت

دلیپ کمار کی اہلیہ سائرہ بانو نے سوشل میڈیا پر اپنے پیغام میں کہا ہے کہ دلیپ کمارکے منہ بولے بیٹے شاہ رخ خان، دلیپ کمارکی عیادت کےلئے انکے گھر پہنچے،اسپتال سے گھر منتقل ہونےکےبعد دلیپ کمار پہلے سے بہتر محسوس کررہے ہیں۔

شاہ رخ خان لیجنڈری اداکار دلیپ کمار کی مزاج پرسی کے لیے انکے گھرپہنچے، کئی دہائیوں تک دلوں پر راج کرنے والے مایہ ناز اداکار دلیپ کمار علالت کے بعد روبصحت ہیں، شاہ رخ خان کے دلیپ صاحب کے گھر آنے پر، سائرہ بانو نے ٹوئیٹ کیا کہ صاحب کا منہ بولا بیٹا آج ان کی عیادت کے لیے آیا ہے۔

اس موقع پر شاہ رخ خان نے لیجنڈری اداکار کے ساتھ یاد گار تصویریں بھی بنوائیں،اس سے قبل اسپتال سے گھر منتقل ہونے کے بعد اہلیہ سائرہ بانو کی دلیپ صاحب کو ناشتہ کراتی وڈیو سوشل میڈیا پر شیئر کی گئی تو ان کے مداحوں نے اطمینان کا سانس لیاتھا۔

یاد رہے کہ چورانوے سالہ دلیپ کمار کو 2 اگست کو گردوں میں تکلیف اور پانی کی کمی کی شکایت پر ممبئی کے اسپتال میں داخل کرایا گیا تھا، جہاں سے انہیں ایک ہفتے بعد ڈسچارج کر دیا گیا تھا۔

تازہ ترین