• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کسی بھی سطح پر ایران سے تعلقات کے خواہاں نہیں،سعودی عرب

Saudi Arabia Denies Iran Mediation On Any Level

سعودی عرب نے ایران کے ساتھ ثالثی کی درخواست کی تردید کرتے ہوئے کہا ہے کہ وہ ایران کے ساتھ کسی بھی سطح پر قربت کا خواہاں نہیں ہے۔

سعودی نیوز ایجنسی نے حکومتی ترجمان کے حوالے سے کہا ہے کہ ایران کے ساتھ ثالثی کی درخواست ے متعلق میڈیا میں گردش ہونے والے خبروں میں کوئی صداقت نہیں اور یہ خبریں من گھڑت ہے۔

ترجمان نے مزید کہا کہ سعودی عرب ایرانی سرکار کے ساتھ کسی بھی قسم کی اور کسی بھی سطح پر قربت نہیں چاہتا، کیونکہ ایران علاقائی اور بین الاقوامی سطح پر انتہاپسندی ودہشتگردی کا ذمہ دار ہے، اور سعودی عرب سمیت دیگر ممالک کے اندرونی معاملات میں مداخلت کرتا آرہاہے۔

اس لئے ایران میں موجودہ سرکار کے ساتھ کسی بھی طرح کے مذاکرات ناممکن ہے، ترجمان کا کہنا ہے کہ سعودی عرب کا یہ موقف ایران کے ساتھ تلخ وطویل تجربوں کے بعد اپنایا گیا۔یاد رہے کہ قطری نیوز چینل الجزیرہ نے دعویٰ کیا تھا کہ سعودی عرب نے ایران کے ساتھ ثالثی کے لئے عراقی حکومت سے درخواست کی تھی۔

تازہ ترین