• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

چین و امریکا میں نئے رابطہ نظام کے قیام پر مفاہمت

چینی اور امریکی فوج نے ایک نئے رابطہ نظام کے قیام پرمفاہمت کا اعلان کیا ہے۔

چین اور امریکا کے درمیان فوجی تعاون پر مبنی نیا رابطہ نظام تشکیل دیا جارہا ہے ،جس سے عالمی مسائل کے حل میں مدد ملے گی ۔

چین کے مقامی میڈیا کے مطابق امریکی جنرل جوزف ڈنفورڈ نے بیجنگ میں چینی فوج کے سربراہ فانگ فنگ ہوئی سے ملاقات کی۔

ملاقات کے بعد پریس کانفرنس میں دونوں سربراہان نے دوستانہ ماحول میں ہوئی گفتگو کا حوالہ دیتے ہوئے مشترکہ عسکری تعاون کی اہمیت پر زور دیا۔

چینی فوج کے سربراہ فانگ فنگ نے کہا کہ ہمیں امید ہے کہ امریکی فوج باہمی مفاہمت اور اعتماد کی فضا کو فروغ دینے اور ممکنہ خطرات سے نمٹنے کے لئے مل کر کام کرے گی، جس پر امریکی جرنیل نے کہا کہ تفصیہ طلب مسائل میں تعاون ضروری ہے اور امید ہے کہ اس میں مزید فروغ حاصل ہوگا۔

ملاقات میں تائیوان، جنوبی چین اور جزیرہ نما کوریا کو جوہری ہتھیاروں سے پاک کرنے میں بھی تعاون کا موضوع زیر غور لایا گیا۔

امریکی جنرل ڈنفورڈ اپنے دورے کے سلسلے میں شمالی چین میں واقع فوجی اڈے پر منعقد کی جانے والی فوجی مشقوں کا بھی معائنہ کریں گی۔

تازہ ترین