• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پاکستان میں مذہبی آزادی کو خطرات لاحق ہیں،امریکا

Us Criticizes Pakistan Over Lack Of Religious Freedom

امریکی وزیرخارجہ ریکس ٹلرسن نے کہا ہے کہ پاکستان میں مذہبی آزادی کو خطرات لاحق ہیں،چین،ایران،پاکستان،سعودی عرب،سوڈان اورترکی میں مذہبی آزادی پر تحفظات ہیں۔

امریکی وزیرخارجہ نے مزید کہا کہ داعش یزدیوں،عیسائیوں اورمسلمانوں کےقتل عام کی ذمے دارہے،غیر ملکی خبرایجنسی کے مطابق ریکس ٹلرسن نے ان خیالات کا اظہار بین الاقوامی مذہبی آزادی پرامریکاکی سالانہ رپورٹ برائے 2016 کے اجرا کے موقع پر خطاب کرتے ہوئے کیا۔

انھو ں نے کہا کہ چین،ایران،پاکستان،سعودی عرب،سوڈان،ترکی میں مذہبی آزادی کی صورتحال بہتر نہیں اس ہمیں پر تحفظات ہیں۔انھوں نے کہا کہ درجنوں افراد توہین مذہب کے جرم میں جیلوں میں قید ہیں۔

پاکستان کےنئےوزیراعظم سےبین المذاہب ہم آہنگی بڑھانے کی توقع ہے،امیدہے کہ نئےوزیراعظم شاہد خاقان عباسی اقلیتوں کے تحفظ کیلیے کام کرینگے۔

تازہ ترین