• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سینگوں کی تراش خراش کیلئے چھینی ہتھوڑے کا استعمال

عید قرباں پر خوبصورت سے خوبصورت جانوروں کو بازار میں لایا جاتا ہے جن کی منہ مانگی قیمتیں بھی وصول کی جا تی ہیں ،جانوروں کی خوبصورتی کو بڑھانے کے لئے جانے کیا کیا جتن کئے جاتے ہیں۔

قربانی کے جانوروں کے مالکان میںکسی کا دعویٰ ہوتا ہے کہ وہ اپنے پالتو جانور روازنہ کلو کے حساب سے بادام کھلاتے ہیں تو کسی کا دعویٰ ہوتا ہے کہ وہ روزنہ مکھن کھلاتا ہے ۔

مذکورہ ویڈیو میں اپنے جانور کوخوبصورت بنانےکیلئے ان کے سینگوں کی تراش خراش کی جا رہی ہے ،اس میں مزید دلچسپ پہلو یہ ہے کہ کاری گر حضرات ہتھوڑا، چھینی اور جانے کیسے کیسے اوزار استعمال کر رہے ہیں اور گائے بکرے،بھیڑ ،دنبوں کے سینگوں کو خوش نما بنارہے ہیں۔

خوبصورت اور نمایاں نظر آنے والے وہ جانور جو سینگوں کی وجہ سے منفرد نظر آتے ہیں ان کی منہ مانگی قیمت طلب کی جاتی ہے اور شوقین حضرات منہ مانگی قیمتیںادا کرکے اپنے من پسند جانور قربانی کیلئے خرید لاتے ہیں۔

تازہ ترین