• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن
Can Not Play The Role Of Father Akshay Khana

بولی ووڈ اداکار اکشے کھنہ نے کہا ہے کہ وہ اپنے والد ونود کھنہ سے مشابہت نہیں رکھتے اس لئے ان کا کردار ادا نہیں کر سکتے۔

بھارتی ذرائع ابلاغ کے مطابق اداکار اکشے کھنہ نے کہا ہے کہ وہ اپنے والد و اداکار ونود کھنہ جیسے نہیں دکھتے۔ انہوں نے کہا کہ ایک اداکار کے لئے کسی کی زندگی پر فلم میں کردار بہت چیلنجنگ ہونے کے ساتھ ساتھ رسکی بھی ہوتا ہے ۔

ان کا کہنا تھا کہ میں اپنے والد سے مشابہت نہیں رکھتا اس لئے اس کا کوئی آپشن نہیں ہے۔

اکشے کھنہ ابھے چوپڑا کی ہدایت کردہ تھرلر فلم ”اتفاق“ میں نظر آئیں گے جس میں سدھارتھ ملہوترا ،سوناکشی سنہا ،راج کم،راج راؤ اور دیگر شامل ہیں۔

تازہ ترین