• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

نئی اینیمیٹڈ فلم’گاڈزیلا مونسٹر پلانٹ‘کاپہلا ٹریلر

The New Animated Movie Gedella Monster Plants First Trailer

خطرناک مونسٹر گاڈزیلاایک بار پھر تباہی مچانے آرہا ہے اور اس ہی سلسلے میں بلاک بسٹر گاڈزیلا فرنچائز کی اینیمیٹڈ اور 32ویں فلم’گاڈزیلامونسٹر پلانٹ‘کا پہلاٹریلرریلیز کردیا گیاہے۔

کوبن شیزونو کی ہدایتکاری میں بننے والی اس اینیمیٹڈ فلم کی کہانی سال 2048کے گرد گھوم رہی ہے جب گاڈزیلا اور دیگر دیوہیکل مونسٹرز کی تباہی کی وجہ سے انسان زمین چھوڑنے پر مجبور ہوجائے گا۔

اینیمیٹڈ فلم کی کاسٹ میں میمورو میانو،تاکاہیرو ساکورائی،یوکی کاجی،کینٹا میئیک اور کزویا نکائی سمیت دیگر اداکار شامل ہیں۔

پولیگون پکچرز کے بینر تلے بننے والی یہ سائنس فکشن اینیمیٹڈ فلم 17نومبر کو سینما گھروں کی زینت بنے گی۔

تازہ ترین