• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

اعلیٰ تعلیم کے فروغ سے تعلیمی نظام میں بہتری آرہی ہے، گورنر

Improvement Of Education Is Improving By Improving The Education System

گورنر سندھ محمد زبیر نے کہا ہے کہ پاکستان میں اعلیٰ تعلیم کے فروغ سے تعلیمی نظام میں تیزی سے بہتری آرہی ہے ،اقراءیونیورسٹی معیار تعلیم کی فراہمی میں سرفہرست تعلیمی ادارہ ہے ۔

اقراءیونیورسٹی کا HBX ہارورڈ بزنس اسکول کے ڈیجیٹل لرننگ اقدامات کے آن لائن پروگرام کے ساتھ باہمی اشتراک خوش آئند ہے ۔

ان خیالات کا اظہار انہوں نے اقراءیونیورسٹی اورہارورڈ بزنس اسکول کے درمیان ڈیجیٹل لرننگ اقدامات کے آن لائن پروگرام کی افتتاحی تقریب سے خطاب میں کیا۔

اس موقع پر اقراءکے چیئرمین حنید لاکھانی ، معروف صنعتکار سردار یٰسین ملک ، بینظیر بھٹو شہید یونیورسٹی لیاری کے وائس چانسلراختر بلوچ، اقراءیونیورسٹی کی وائس چیئر مین ارم لاکھانی ، وائس چانسلر وسیم قاضی ، ہائر ایجوکیشن سمیت دیگر اعلیٰ حکام بھی شریک تھے ۔

CORe,HBX کا فلیگ شپ کورس ہے جو کہ ملٹی آن لائن پروگرام پر مشتمل ہے، اس پروگرام کو بنیادی کاروباری تعلیم سکھانے کے لئے مرتب کیا گیا ہے ۔

اس شراکت داری کے تحت اقراءیونیورسٹی فال 2017ءسے آغاز ہونے والے ای ایم بی اے پروگرام کے طالب علموں کو  مرتب کردہ کورسز آفر کرے گی۔

گورنر نے مزید کہا کہ پاکستان میں ٹیلنٹ ہے ہمیں اپنے طلبہ کی بھرپور حوصلہ افزائی کرنے کی ضرورت ہے۔

تازہ ترین