• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن
Thriller Of Blood Honeys Movie Trailer Release

انسانی خون کی پیاسی جان لیواشہد کی مکھیوں کیے گِرد گھومتی خوف اور دہشت سے بھرپور نئی سنسنی خیز تھرلرفلم ’بلڈ ہنی‘کا ٹریلر جاری کر دیا گیا ہے۔

ہدایت کارجیف کوپس کی اس تھرلر فلم کی کہانی ایک ایسی خاتون کے گِرد گھوم رہی ہے جو بچپن میں پیش آنیوالے خطرناک واقعات کی زیرِ اثر شہد کی مکھیوں کی آزمائش اور سائنسی تجربات کرنے شہر سے دور ایک مقام پر پہنچتی ہے۔

فارم ہاؤس پر موجود شہد کی مکھیوں کے چھتوں سے حال نمونوں کی جانچ پڑتال کے دوران اس خاتون پرشیطانی قوت قابض ہو جاتی ہے جس کے اس کا فارم ہاؤس سے جان بچا کر نکلنا مشکل ہو جاتا ہے۔

کینیڈین سینما کی تیارکردہ لرزہ خیز واقعات کی عکاسی کر تی اس ہارر فلم میں ہالی وڈ اداکارہ شینی گرِمز،ڈان میکلیر،اسکاٹ میکورڈ،مورگن کیلی، گِل بیلو، ایوا پیرسٹن اورروزمیری ڈنسمور سمیت دیگر کئی فنکار اہم کرداروں میں دکھائی دینگے جبکہ یکم ستمبر کو یہ فلم سینما گھروں کی زینت بنا دی جائیگی۔

 

تازہ ترین