سندھ حکومت نے نئی شوگر ملز کی تعمیر پر مکمل پابندی لگانے کا نوٹیفکیشن جاری کردیا ہے۔
نوٹیفکیشن کے مطابق پیداوار بڑھانے کیلئے شوگر ملز میں نئی تعمیرات سے بھی روک دیا گیا ہے۔
این این آئی کے مطابق حکومت سندھ نے فوری طور سندھ بھر میں نئی شوگر ملز کے قیام پر پابندی عائد کرنے کے ساتھ ساتھ پہلے سے قائم شوگر ملز میں پیداواری صلاحیت بڑھانے اورشوگر ملز میں تبدیلی پر بھی پابندی کا اعلان کیا ہے۔