• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کراچی: پولیس کارروائیوں میں 14 ملزمان گرفتار،منشیات برآمد

Karachi 14 Suspects Arrested In Police Operations Recovered Drugs

کراچی کے مختلف علاقوں میں پولیس نے کاروائیاں کرتے ہوئے 14 ملزمان کو گرفتار کرکے ان کے قبضے سے اسلحہ،منشیات اور موٹر سائیکل برآمد کرلی ۔

ایس پی لانڈھی عارف رائو کے مطابق کورنگی، کورنگی انڈسٹریل ایریا اور زمان ٹائون میں کاروائیوں کے دوران 6 ملزمان گرفتار کیے گئے۔ گرفتار ملزمان میں منشیات فروش، اسٹریٹ کرمنل اور کرایہ داری ایکٹ کے ملزم بھی شامل ہیں۔

ایس پی اورنگی عابد علی بلوچ کے مطابق مومن آباد ،کنواری کالونی اور قصبہ کالونی میں کاروائیوں کے دوران 6 ملزمان کو گرفتار کرلیا،ملزمان میں منشیات فروش اور اقدام قتل کے ملزم شامل ہیں ملزمان کے قبضے سے اسلحہ اور منشیات ملی ہے۔

سعود آباد پولیس نے ملزم شاہد اور آدم خان کو گرفتار کرکے منشیات برآمد کرلی،ملزم شاہد نے 2002 میں زاہد اقبال نامی شخص کو قتل اور ایک شخص کو زخمی کیا تھا،ملزم کے خلاف دہشت گردی ایکٹ کا مقدمہ سعودآباد تھانے میں درج ہے۔

تازہ ترین