• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

باکسرعامرخان اور فریال کیا پھرایک ہو جائیں گے؟

Will Amir Khan And Faryal Be United

الزامات اور لڑائی جھگڑےکے بعد علیحدگی اختیارکرنےوالےعامرخان اور فریال کیا پھر ایک ہو جائیں گے؟دونوں نے شادی کی انگوٹھی نہیں اتاری۔

فریال پربےوفائی کاالزام لگانےوالےعامرخان اپنی غلط فہمی کا اعتراف کرکے معافی مانگ چکےجبکہ فریال کہتی ہیں معاملہ دونوں طرف سےصاف ہوگیاہے، بےوقوفی پرمعذرت،آگےبڑھیں۔

عامراورفریال رفتہ رفتہ پھرایک دوسرے کے قریب آناشروع ہوگئے ہیں۔

علیحدگی کی بات کرنےوالے عامرخان کی طرح ناراض ہوکرمیکےجانے والی فریال نے بھی نکاح کی انگوٹھی نہیں اتاری۔

فریال مخدوم کہتی ہیں کہ انکےشوہرعامرخان نےعلیحدگی کی بات کرکےدل توڑدیامگر دل میں کچھ گنجائش بظاہر اب بھی باقی ہے۔

فریال مخدوم کے مطابق عامرکوسوشل میڈیا کے جواسکرین شاٹ بھیجےگئےتھےوہ جعلی تھےاورعامرسمجھے کہ وہ باکسر جوشوآسےباتیں کررہی تھیں ،فریال نےواضح کیا کہ و ہ کبھی جوشوآ سے ملی ہی نہیں۔

دوسری جانب عامر خان اپنی غلط فہمی کابھی اعتراف کرچکےہیں۔فریال کوبرائی کی جڑکہنےوالےعامرکےوالدین خاموش ہیں جبکہ فریال کہتی ہیں معاملہ دونوں طرف سےصاف ہوگیاہے۔

تازہ ترین