• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن
Begum Kulsoom Nawaz Left For London

این اے 120سے مسلم لیگ ن کی امیدوار بیگم کلثوم نوازپی آئی اے کی پرواز پی کے 757 سے لندن روانہ ہوگئیں، بیگم کلثوم نوازکوکاغذات کی جانچ پڑتال کے لیےآج ریٹرننگ افسرکےسامنےپیش ہوناتھا۔

خاندانی ذرائع کا کہنا ہے کہ بیگم کلثوم نواز طبی معائنے کےلیےلندن گئی ہیں،جلد وطن واپس آجائیں گی۔

خاندانی ذرائع کے مطابق کلثوم نوازکے ٹکٹ پروطن واپسی کی تاریخ فرضی طورڈالی گئی ہے۔

یہ خبر بھی پڑھیے: پی ٹی آئی کی امیدواریاسمین راشدکےکاغذات نامزدگی منظور

سابق وزیر اعظم نواز شریف کی خالی نشست این اے 120 سے ان کی اہلیہ کلثوم نواز کےالیکشن لڑنے کےاعلان کے بعد یہ الیکشن اہمیت اختیارکرچکاہے، تاہم بیگم کلثوم نواز کےکاغذات پرپاکستان عوامی تحریک کے امیدوار اشتیاق چودھری اورپیپلزپارٹی کےامیدوارفیصل میرنے اعتراضات جمع کرادیے۔

یہ خبر بھی پڑھیے: این اے 120 : بیگم کلثوم نواز کے کاغذات نامزدگی چیلنج

ن لیگ کی امیدوار کلثوم نواز کے کاغذات نامزدگی پر اعتراض اٹھایا گیا کہ اُنہوں نے اِقامہ دکھایا، تنخواہ ظاہر نہیں کی۔

واضح رہے کہ این اے 120 میں ضمنی انتخاب 17ستمبر کو ہوگا لیکن بیگم کلثوم نواز کی لندن سے واپسی کا ٹکٹ 23 ستمبر کا ہے۔

یہ خبر بھی پڑھیے: بیگم کلثوم نوازپرپی ٹی آئی کےدس اعتراضات

ادھرسابق سیکریٹری الیکشن کمیشن کنوردلشادکا کہنا ہے کہ کلثوم نوازکوریٹرننگ افسرکےسامنے پیش ہونالازمی تھا، انہوں نے بتایا کہ ریٹرننگ افسرنےکاغذات منظورکربھی لیےتوٹریبونل میں مسترد کیےجاسکتےہیں۔

تازہ ترین