• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پی ٹی آئی کی امیدواریاسمین راشدکےکاغذات نامزدگی منظور

Nomination Papers Of Pti Worker Yasmin Rashid Approved

قومی اسمبلی کے حلقے این اے120کے ضمنی انتخاب میںپی ٹی آئی کی امیدواریاسمین راشدکےکاغذات نامزدگی منظورکرلیے گئے ہیں،پیپلزپارٹی کےامیدوارفیصل میرنےیاسمین راشدسےمتعلق اعتراضات واپس لےلیے۔

اس موقع پر میڈیا سے گفتگو میں پی ٹی آئی کی امیدوار یاسمین راشد کا کہنا تھا کہ بیگم کلثوم نوازنےکاغذات نامزدگی میں حقائق چھپائے،حقائق چھپانےپرکلثوم نوازکےکاغذات نامزدگی مستردکیےجائیں۔

انہوں نے کہا کہ بیگم کلثوم نوازنے نامزدگی سے متعلق تمام فارمز نہیں بھرے ، کلثوم نواز کو قوانین کی پاسداری کرنا ہوگی۔

پی ٹی آئی کی امیدواریاسمین راشد نے کہا کہ ن لیگ کی امیدوارکلثوم نواز پر25 اعتراضات لگائےہیں۔

انہوں نے مزید کہا کہ این اے 120 کا ضمنی الیکشن پی ٹی آئی جیتے گی۔

تازہ ترین