• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سہراب گوٹھ مویشی منڈی کا افتتاح کر دیا گیا

Sohrab Goth Cattle Market Was Inaugurated

کراچی کے علاقے سہراب گوٹھ میں مویشی منڈی کا باقاعدہ افتتاح کر دیا گیا ہے۔

صوبائی وزیر لائیو اسٹاک محمد علی ملکانی کاکہنا ہے کہ سہراب گوٹھ مویشی منڈی میں سندھ ویٹرینری ڈیپارٹمنٹ کی جانب سے12 ویٹرنری ڈاکٹروں اور پیرا میڈیکل اسٹاف پر مشتمل ٹیم تعینات کی گئی ہے جو دن رات کام کررہی ہے اور کم از کم چار ڈاکٹرز ہمہ وقت موجود ہوں گے۔

مویشی منڈی کا افتتاح کرتے ہوئےانتظامیہ کا کہنا تھا کہ صوبائی اور شہری حکومت منڈی کی انتظامیہ کی پوری مدد کر رہی ہے تاکہ لوگوں کو زیادہ سے زیادہ سہولتیں فراہم کی جائیں۔

تاجروں اور خریداروں کی سہولت کے لیے کئے گئے اقدامات کی تعریف کرتے ہوئے انہوں نےمزیدکہا کہ انہیں امید ہے کہ لوگوں کو کسی قسم کی پریشانی کا سامنا نہیں کرنا پڑے گا۔

تقریب سے خطاب کرتے ہوئے ملیر کنٹونمنٹ بورڈ کے صدربریگیڈیئر وسیم بھٹی نے کہا’ایک مختصر وقت میں اتنی بڑی منڈی کے لیے جگہ کا تیار کرنا اور اتنی سہولتیں مہیا کرنا ایک مشکل کام تھا لیکن شہری اور صوبائی حکومت کے تعاون سے یہ مرحلہ بخوبی طے کر لیا گیا ہے۔‘

انتظامیہ نے کہا کہ امید ہے سہراب گوٹھ مویشی منڈی سے لوگ خرید و فرخت کے عمل میں بھر پور حصہ لیتے ہوئے جانوروں کی خریداری آسانی سے کر سکیں گے۔

 

تازہ ترین